تھرواننتاپورم ۔23 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر دفاع اے کے انتونی نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں صورتحال دھماکو ہوتے جارہی ہے ۔ اس سے پہلے کہ یہ صورتحال بے قابو ہوجائے مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنے کی فوری ضرورت ہے ۔ مسائل کی یکسوئی کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے وادی کو ایک کل جماعتی وفد روانہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ انھوں نے کیرالا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ایک گروپ کی جانب سے شائع کردہ کتاب کی رسم اجراء کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر کا مسئلہ نازک ہے ۔