کولکتہ۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی اقتصادی حالات پر مرکز کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا کہ بغیر معاشی استحکام کے ملک کو سیاسی استحکام حاصل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے جمعہ کو آر ایس ایس پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ریاست میں یہ تنظیم ایک سیاسی تنظیم کی حیثیت سے کام کررہی ہے اور سارے ملک کی اقتصادی حالت ابتر ہوچکی ہے اور ملک کو بچانے کا وقت اب آچکا ہے۔ اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ مرکزی حکومت کو برخاست کردیاجائے۔ مرکز نے پٹرول اور ڈیزل پر 10 روپئے کا ٹیکس عائد کر رکھا ہے۔