حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مہنگائی کے اس دور میں اگر صارفین کو مارکٹ کی قیمتوں سے 50 فیصد کم قیمت پر گھر میں روزمرہ استعمال ہونے والی اہم اشیاء فراہم کی جائیں تو یقیناً یہ ان کیلئے منافع کا سودا ہوگا سب سے اہم بات یہ ہیکہ آج کل صارفین کیلئے کم قیمت اور اعلی معیار بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں چنانچہ الیف برانڈ کی اشیاء مارکٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو نہ صرف قیمت میں کسی بھی مشہور برانڈس کی اشیاء کا مقابلہ کرتی ہیں بلکہ ان کا معیار بھی بہت بلند ہے ۔ الیف برانڈ کی اشیاء میں واشنگ پاوڈر ، ٹیلکم پاوڈر ، نہانے کے صابن ، کپڑے وغیرہ کی صفائی کیلئے استعمال ہونے والے ڈٹرجینٹ سوپ (صابن) شمپو ، کھوپرے کا تیل ، برتن دھونے کیلئے ڈش واش بار اور مچھروں سے حفاظت کیلئے مچھربتی Mosquits Coil شامل ہیں ۔ اب جبکہ ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور ساری دنیا میں ماہ صیام کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ رہی ہیں ۔ الیف کے ذمہ داروں نے بتایا کہ کمپنی نے روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ کے تعاون سے اپنی طرز کی منفرد اسکیم شروع کی ہے جس کا یکم رمضان المبارک سے آغاز ہوگا ۔ اس اسکیم کے تحت سیاست میں ایک کوپن شائع کیا جائے گا ۔ ہر پیر سے جمعہ تک یعنی پانچ کوپنس جمع کرنے والوں کو 500 روپئے مالیتی اشیاء صرف 250 روپئے میں فراہم کی جائیں گی ۔ اگرچہ یہ اسکیم 15 اگسٹ سے شروع کی جانے والی تھی لیکن ماہ مقدس کے پیش نظر قارئین سیاست کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے یکم رمضان سے اس کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 5 کوپنس پیش کرنے والوں کو 250 روپئے میں سامان کی جو کٹ دی جائے گی وہ معیار کے لحاظ سے کسی بھی قومی اور بین الاقوامی برانڈ سے کم نہیں ہے ۔ اہم بات یہ ہیکہ آج کل بازار میں ایسے صابن ، شمپوز ، ڈٹرجنٹس ، یہاں تک کہ کھانے پینے کی اشیاء کا چلن عام ہوگیا ہے جن کی تیاری میں حرام و حلال کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا ۔ اس طرح انجانے میں اکثر لوگوں سے ایسی اشیاء استعمال کرنے کی غلطی سرزد ہوجاتی ہے جن کی تیاری میں حرام خام مال استعمال کیا گیا ہو ۔ الیف نے صارفین تک پہنچائی جانے والی ہر چیز کی تیاری میں ان چیزوں کا خاص خیال رکھا ۔ مثال کے طور پر صارفین کو 500 روپئے مالیتی کٹ صرف 250 روپئے میں دی جارہی ہے ۔ اس میں ایک کیلو گرام کا واشنگ پاوڈر شامل ہے ۔ اکثر واشنگ پاوڈرس کے استعمال نہ صرف خواتین کے ہاتھوں کی جلد متاثر ہوتی ہے بلکہ کپڑوں کی صفائی میں بھی زیادہ موثر ثابت نہیں ہوتے لیکن الیف نے اپنے واشنگ پاوڈر کی تیاری میں قدرتی جڑی بوٹیوں کو شامل کرتے ہوئے اسے ایک ایسے واشنگ پاوڈر میں تبدیل کیا ہے جو کپڑوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ان کو مضبوط بناتا ہے ۔ اس کا ہربل ٹیلکام پاوڈر چہرہ میں نہ صرف نکھار پیدا کرتا ہے بلکہ جلد کو ملائم ، گورا بناتا ہے ساتھ ہی سردی ، گرمی ہر موسم میں یہ ٹالکم پاوڈر انتہائی مفید ہے ۔ ایسی لڑکیاں اور خواتین جن کے چہروں پر داغ دھبے اور پھونسیاں ہوں الیف ٹالکم پاوڈر ان کیلئے ایک نعمت ہے ۔ قارئین سیاست کو دی جانے والی الیف کٹ میں چار صابن رکھے گئے ہیں یہ صابن جہاں جلد کیلئے مفید ہیں وہیں آپ کے چہرہ کو پرکشش بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے ۔ اس صابن کی تیاری میں گھی گوار کا پتہ ، کھیرا ، دودھ ، شہد اور بادام کا تیل کے علاوہ لیموں کا استعمال کیا گیا ہے ۔ شہد اور دودھ انسان کو صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں ۔ ایسے ہی گھی گوار پتہ Alov Vera بھی جلد کو پرکشش بنائے رکھتا ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ اس پودے کے بے شمار فوائد کے باعث ہی اسے جادوئی پودا بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ صابن خارش ،کیل مہاسوں وغیرہ کو دور کر کے چہرہ میں چمک پیدا کرتا ہے ۔ جلد کو ملائم صاف شفاف بناتا ہے ۔ اس کٹ میں 100 ml کا ایک شمپو بھی ہے ۔ الیف شمپو کی خاص بات یہ ہیکہ اس کی تیاری میں خالص جڑی بوٹیاں استعمال کی گئیں ہیں جو بالوں کی جڑ تک پہنچ کر انہیں مضبوط بناتی ہیں ۔ بالوں میں چمک پیدا کرتی ہیں اور بفاء سے محفوظ رکھتی ہیں ۔ الیف کھوپڑہ کا تیل بھی اس کٹ کی زینت ہے ۔ 100 ایم ایل کی بوتل میں خالص کھوپڑہ کا تیل صارفین کیلئے راحت کا باعث بنے گا ۔ بہرحال الیف نے اپنی کٹ میں قارئین سیاست کیلئے وہ سب کچھ رکھا ہے جس کی لوگ توقع رکھتے ہیں۔