منچریال۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز صدر مدرس مدینۃ العلوم ہائی اسکول اُردو میڈیم جناب عبدالوحید کی اطلاع کے بموجب جماعت دہم کے طلباء روزنامہ سیاست حیدرآباد کی جانب سے فراہم کردہ کوئسچین بینک تقسیم کئے گئے۔ اس خصوص میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ کتابوں کے ذریعہ ہر سال طلباء بہتر انداز میں تیاری کرتے ہوئے ضلع بھر میں مدرسہ کو اُردو میڈیم میں اول مقام دلا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جاریہ سال بھی جماعت دہم کے طلباء مدرسہ کا نام روشن کرتے ہوئے ضلع بھر میں اول مقام حاصل کریں گے۔ صدر مدرس نے کوئسچین بینک کی فراہمی پر ادارۂ سیاست کا شکریہ ادا کیا۔