نندیال 21فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میونسپل ہائی اسکول نندیال میں سیاست کی ایس ایس سی اردو میڈیم کوئسچن بینک تقسیم عمل میںآئی ۔ اور ایک اجلاس اسکول کے صدر مدرس لوکیشن کمار کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ آواز کمیٹی کے ریاستی سکریٹری محمد مرتضی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کوئسچن بینک سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آنے والے ایس ایس سی امتحانات میں اچھے نشانات حاصل کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا اردو زبان کی ترقی و ترویج بقاء و مسلمان کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے ادارہ سیاست کے خدمات سماج کیلئے مشعل راہ ہیں۔ محسن اردو جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کی بے لوث اور گرانقدر تعلیمی و فلاحی خدمات کی جتنی بھی ستائش کی جائے وہ کم ہے۔ اردو طلباء کے مسائل اور ان کی رہبری و رہنمائی کیلئے اردو سیاست کی انمٹ کاکردگی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ اس موقع پر موجود تلگو اور اردو ٹیچرس اور صدر مدرس زاہد علی خان نے ٹرسٹ کی ستائش کے ساتھ شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس موقع پر اسکول کے طلباء و طالبات اور آواز کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔