دوسرے بیاچ کا کل سے آغاز ، مراکز کے ذمہ داروں کو ہدایت
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام مسلم نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں و خواتین کے لیے 45 روزہ سمر ووکیشنل ٹریننگ کیمپ کے پیش نظر پہلے بیاچ کا آغاز یکم اپریل سے ہوچکا ہے ۔کیمپ کا دوسرا بیاچ 15 اپریل سے ہوگا جو 30 مئی تک جاری رہے گا ۔ دوسرے بیاچ میں ٹیلرنگ ، بیوٹیشن ، ایمبرائیڈری ، پرفیوم ، گلدستہ سازی ، چاکلیٹ میکنگ ، موتی کا کام ، بینگل ، کینڈل میکنگ ، جیسے شعبوں میں تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے ۔ اس کے علاوہ طلباء نوجوان اور خواتین کے لیے کمپیوٹرس کورس ڈی ٹی پی ، ایم ایس آفس ، ڈی سی اے ، ہارڈویر ، اکاونٹس ، اسپوکن انگلش و دیگر کورس سکھائے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد برکت علی کوآرڈینٹر فون نمبر 9700088110 پر ربط کریں ۔۔