کاماریڈی ۔ 23 ۔ اپریل ( راست ) محترمہ ریحانہ بیگم انچارج ووکیشنل سنٹر اجمیری زگ زاگ کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب روزنامہ سیاست اور یم ڈی ایف کے زیراہتمام ووکیشنل سمر کیمپ کے سلسلہ میں مختلف کورسس کی تربیت کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں ٹیلرنگ ، مہندی ڈیزائننگ ، بیوٹیشن ، موتی کا اونگ ، فیشن ڈیزائننگ ، چوڑیوں کا کام ، ٹوپی کی تیاری ، پگڑی اور کنندہ کاری شامل ہیں ۔ ان کورسس میں داخلہ لینے والی طالبات و خواتین فوری طور پر سنٹر سے ربط پیدا کریں ۔ اجمیری زگ زاگ بڑا بازار روڈ 4-101 ریلوے برج کمان ، کاماریڈی پر یہ سنٹر قائم کیا گیا ہے محترمہ ریحانہ بیگم کے بموجب کورسس کی تکمیل کے بعد ادارہ سیاست کی جانب سے سرٹیفیکٹس دیئے جائیں گے ان کورسس کے ذریعہ روزگار کے حصول میں سہولت رہے گی۔ محترمہ ریحانہ بیگم نے دفتر سیاست پہنچ کر جناب ظہیرالدین علی خان اور جناب عابد صدیقی صدر یم ڈی ایف سے ملاقات کر کے مرکز کی کارکردگی اور مجوزہ کورسس کی تفصیل سے واقف کروایا ۔ ریحانہ بیگم سے فون نمبر 9848365071 پر ربط پیدا کریں۔