سیاست ایس ایس سی کوسچن بنک اچھے نشانات کے حصول کے لئے مددگار

نندی پیٹ۔/5جنوری، ( راست ) ادارہ ’سیاست‘ نے جب سے ایس ایس سی کے کوئسچن بنک اردو میڈیم میں شائع کرکے مفت تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کیا اس کے بعد سے اردو میڈیم کے نتائج میں کافی بہتری آرہی ہے۔ تلگو میڈیم ، انگلش میڈیم کیلئے کافی مواد ہے لیکن اردو میڈیم کے مواد؍ میٹریل کی کمی ہے۔ اس کو ادارہ سیاست نے دور کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع نظام آباد کے نندی پیٹ منڈل میں ضلع پریشد ہائی اسکول میں منعقدہ ایس ایس سی کوئسچن بنک کو تقسم کرتے ہوئے صدر مدرس جناب سید احمد بخاری نے کیا اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس سے بھرپور استفادہ کریں۔ امتحانی نقطہ نظر سے ماہر اساتذہ نے اس کوسچن بنک کو بڑی عرق ریزی سے تیار کیا ہے۔

اس موقع پر اسکول ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر نشین جناب محبوب خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں کے طلبہ کو کئی سہولتیں مہیا ہوتی ہیں لیکن یہ اسکول کو دیہی علاقہ میں شہر سے کافی دور مقام پر واقع ہے یہاں تمام تر سہولیات مہیا کرنے کی حرکیاتی اور فعال ہیڈماسٹر احمد بخاری کی مساعی سے ہورہی ہے۔ اس موقع پر اسکول کے مدرس محمد الیاس نے دسویں کے تمام طلبہ کو جو ایس ایس سی کے امتحان میں شریک ہورہے ہیں سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک مفت تقسیم کی۔
اساتذہ کیلئے