بودھن /20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن شہر کے صحافی برادری میں سیاست انگلش ویکلی کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ سیکولر ذہنیت رکھنے والے صحافیوں میں پہلے سے ہی ایڈیٹر سیاست کے تعلق سے اچھے خیالات پائے جاتے رہے لیکن اب راست ان کی تحریریں انگریزی زبان میں پڑھنے کا سیکولر صحافیو ںاور عوام کو موقع حاصل ہوگا ۔ شکر نگر کالونی میں واقع ایک لائبریری میں دستیاب سیاست انگلش ویکلی کا مطالعہ کرنے کے بعد ایڈیٹر سے نیک توقعات کا اظہار کرتے ہوئے انگریزی زبان میں ویکلی نکالنے پر ایڈیٹر و عمیل کے افراد کو مبارکباد پیش کی ۔