سہ روزہ فوٹو ایکسپو کا آج سے آغاز

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سہ روزہ فوٹو ایکسپو کا یہاں 13 مئی سے جے آر سی کنونشن سنٹر ، جوبلی ہلز حیدرآباد پر آغاز ہوگا ۔ اس میں فوٹو اینڈ ویڈیو انڈسٹریز پر توجہ دی جائے گی ۔ جس میں مشہور کمپنیاں حصہ لیں گی ۔ مسٹر وی وی رمنا ، پراجکٹ ولرٹ نے یہ بات بتائی ۔ اس فوٹو ایکسپو کا افتتاح میوزک کمپوزر ، گلوکار اور ڈائرکٹر دیوی سری پرساد 13 مئی کو 10 بجے دن کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش کو منعقد کرنے کا مقصد انڈسٹری کے وسائل کے بارے میں عوام کو حساس بنانا ہے ۔ اس ایکسپو میں کئی فوٹو اینڈ ویڈیو کمپنیز ، ایکوپـمنٹ میکرس اور وینڈرس کی شرکت متوقع ہے ۔ ولرٹ کی جانب سے گذشتہ دس سال سے اس طرح کے ایونٹس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ایکسپو میں آنے والے بزنس وزیٹرس اور کسٹمرس کو انڈسٹری کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کئے جائیں گے ۔ یہ ایونٹ نئی ٹکنالوجیز اور تکنیکس سے واقف ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے اور انڈسٹری کے رجحانات پر تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے ۔ یہ ایونٹ فوٹو گرافرس اور ویڈیو گرافرس کو لرننگ سیشنس اور ورکشاپس کے ذریعہ ان کی مہارت میں اضافہ کا بھی موقع فراہم کرتا ہے جس سے ماہرین مخاطب کریں گے ۔ اس ایونٹ کے حصہ کے طور پر روزانہ میوزیکل شو بھی ہوں گے ۔۔