لاہور۔28 جون(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف سہ رخی ٹی20 سیریز آسان نہیں ہوگی، ٹی20 میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی اور اس سیریز کو آسان نہیں لیں گے۔کیمپ کے اختتام پر قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ سہ ملکی سیریز میں شامل آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہے کیونکہ ان کے نئے کھلاڑی بھی جانتے ہیں کہ ٹی20 کرکٹ کیسے کھیلنی ہے لہٰذا ہم اس سیریز کو آسان نہیں لیں گے۔
اسمتھ کی کرکٹ میں واپسی
ٹورنٹو۔28 جون(سیاست ڈاٹ کام)بال ٹیمپرنگ مقدمہ میں سزاکی وجہ سے ایک سالہ پابندی کا شکار آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کی کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے اوروہ گلوبل ٹی 20کینیڈا لیگ کے افتتاحی میچ میں ٹورنٹو نیشنلز کی نمائندگی کرینگے۔اسٹیو اسمتھ نے گزشتہ روز اس ٹورنمنٹ کے لئے اپنی ٹیم ٹورنٹو نیشنلزکی آفیشل کٹ میں فوٹوسیشن بھی کروایا۔