سہ رخی سیریزکے لئے زمبابوے ٹیم کا اعلان

ہرارے۔21 جون(سیاست ڈاٹ کام)یکم جولائی سے ہرارے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے سہ رخی ٹی20 کرکٹ ٹورنمنٹ کے لئے میزبان زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستانی نژاد سکندر رضا اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔ ٹیم میں چگمبرا، زہواو، ہملٹن مساکاڈزا،میلکم والر، پیٹر مور، کائل جارویس، سولومون مائیر ، زووو،چی بابا، چاری مور، ماوتا، ماگا ریررا، مارے،مور، مرے جاروس اور تری بانو شامل ہیں۔ٹیم کا اعلان نئے کوچ لال چند راجپوت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

ساکشی بندوق حاصل
کرنے کی خواہاں
رانچی۔21 جون(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندر سنگھ دھونی کی بیوی ساکشی نے اپنی جان کو خطرے میں قرار دیتے ہوئے اسلحہ لائسنس کیلیے درخواست دے دی۔ساکشی نے حکام سے کہاکہ انھیں پستول کا لائسنس جاری کیا جائے۔ انھوں نے وجہ بیان کی کہ اپنے خاونددھونی کی مصروفیات کے سبب وہ زیادہ تر گھر پر تنہا ہوتی ہیں، ان کی جان کو خطرہ رہتا ہے لہذا حفاظت کیلیے اسلحہ کی ضرورت ہے۔ انھوں نے رانچی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس میں درخواست دی ہے ۔