سہیل محمود پاکستان کے نئے معتمد خارجہ

اسلام آباد۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے معروف سفارت کار سہیل محمود نے ملک کے نئے معتمد خارجہ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ یاد رہے کہ اپنی اس ذمہ داری سے قبل موصوف نے ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے تھے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ سہیل محمود نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے تہمینہ جنجوعہ کی جگہ پر یہ عہدہ حاصل کیا ہے جو دو سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 16 اپریل کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوگئیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے سہیل محمود کو مبارکباد پیش کی اور کچھ دیر تک خارجی اُمور کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔