سہواگ کی ورلڈ کپ میں ہندوستان کوضرورت : بریٹ لی

ملبورن۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ ‘ نیوزی لینڈ اور پھر ایشیا کپ میں ہندوستان کے مایوس کن مظاہروں کے بعد ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں اور سابق میں بہتر مظاہرہ کرنے والے چند کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا ماننا ہے کہ ٹیم کے سابق جارحانہ اوپنر ویریندر سہواگ کی ورلڈ کپ 2015ء میں ہندوستان کو ضرورت ہے کیونکہ آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد کیا جارہا ہے اور یہاں کی وکٹوں پر سہواگ ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔ بریٹ لی نے مزید کہا کہ سہواگ کی خاص شناخت’’اپرکٹ‘‘ ایسااسٹروک ہے جو یہاں کی وکٹوں پر آسانی کے ساتھ کھیلا جاسکتا ہے اور سہواگ اس کے ماہر ہیں ۔