ممبئی ، 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جارحانہ سابق ہندوستانی اوپنر ویریندر سہواگ کو Cricbuzz نے آئی سی سی ورلڈ T20 کیلئے جو 8 مارچ کو شروع ہوگا، اپنے ماہر تجزیہ نگار کے طور پر مقرر کرلیا ہے۔ سہواگ جو کئی ٹیلی ویژن پر مبنی کرکٹ شوز پر پیانلسٹ کی حیثیت سے شرکت کرچکے ہیں، وہ کسی ویب سائٹ کیلئے اس طرح کے شو میں پہلی بار شرکت کرنے والے ہیں۔