نئی دہلی۔15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سابق اوپنر وریندرسہواگ نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔ سہواگ کے سیاست میں حصہ لینے کے بارے میں کافی افواہیں گرم تھیں تاہم انھوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بی جے پی کا ٹکٹ قبول نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب ایک اورسابق اوپنر گوتم گمبھیر بھی سیاست میں حصہ لینے سے مسلسل انکارکررہے ہیں لیکن بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر نے کہا ہے کہ وہ دہلی سے الیکشن لڑسکتے ہیں۔یادرہے کہ برسراقتدار جماعت بی جے پی عام انتخابات میں کھیل اور فلمی دنیا کی مشہور شخصیتوں کو اپنی جماعت کی ٹکٹ پر انتخابات لڑنے کی ترغیب دے رہی ہے۔