سہواگ اور عرفان پٹھان ڈیجیٹل چینل پر شائقین میں مقبول

نئی دہلی ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل 2019ء کا بخار سرچڑھ کر بول رہا ہے اور آج بھی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق جارحانہ اوپنر ویریندر سہواگ کی مقبولیت عوام میں عروج پر ہے جیسا کہ رواں ٹورنمنٹ کیلئے یوسی براؤزر نے اپنے ڈیجیٹل چینل کیلئے ویریندر سہوگ اور عرفان پٹھان کی خدمات حاصل کی ہیں اور اس چینل سے استفادہ میں 50ملین کرکٹ شائقین نے ریکارڈ درج کیا ہے جب کہ سہواگ اور عرفان پٹھان کی جانب سے پیش کئے جانے والے پروگرام یو سی پلے اینڈ ون سے لطف اندوز ہونے کیلئے چار ملین صارفین نے لاگ ان کیا ہے ۔ یو سی نے اپنے ڈیجیٹل چینل کیلئے ویریندر سہواگ اور عرفان پٹھان کی خدمات حاصل کی ہیں اور یہ دو سابق کھلاڑی کرکٹ شائقین کیلئے مکمل تفریح کا سامان فراہم کرنے کیلئے کسی قسم کا کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔ جیسا کہ ان کی جانب سے مخصوص کامنٹری فراہم کرنے کیلئے مختصر ویڈیوز اور دوسری عصری سہولیات فراہم کی جارہی ہے جس سے شائقین کو کرکٹ مقابلہ کیلئے علاوہ خود اپنے تبصرے اور تجزیہ فراہم کرنے کا موقع بھی مل رہا ہے ۔ علاوہ ازیں اس کے ذریعہ 8لاکھ مالیت تک کہ انعامات جیتنے کا بھی موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ گذشتہ برس یو سی براؤزر کی جانب سے 34فیصد استفادہ صرف آئی پی ایل کے مقابلوں کیلئے کیا گیا ۔ ویریندر سہواگ اپنے فیس بُک پیج پر یو سی پلے اینڈ ون گیمس کے کئی دلچسپ تبصرے اور مزاحیہ تصاویر بھی شائع کررہے ہیں ۔