دبئی ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیم کے سابق ساتھی اوپنر ویریندر سہواگ اور سورو گنگولی اب ایک دوسرے کے مخالف میں اپنی ٹیموں کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور 28 جنوری کو ماسٹرس چمپیئنس لیگ کا افتتاحی مقابلہ ان دو کھلاڑیوں کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ ایم سی ایل کے شیڈول کا آج اعلان کیا گیا ہے اور 13 فروری کو افتتاحی ٹورنمنٹ کا فائنل ہوگا۔