سہارا ائی ٹی تصویہ پر راہول گاندھی نے مودی کو بنایانشانہ

نئی دہلی:سہارا گروپ کے ساتھ انکم ٹیکس تصویہ اتھاریٹی کی جانب سے دئے جانے والے راحت کو حذ ف تنقید بناتے ہوئے راہول گاندھی نے جمعرات کے روزسہار اڈائیری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعطم نریندر مودی سے پوچھا کہ وہ تحقیقات پر اس قدر گھبرائی ہوئی کیوں ہے۔’’ سہارا کے ساتھ ہمدردی ’ مودی جی کے ساتھ ہمدردی؟اگر آپ کا ضمیر صاف ہے تو کیوں تحقیقات سے گھبرا رہے ہیں؟‘‘۔

راہول گاندھی کا ٹوئٹ ذرائع ابلاغ کے ان دعوؤں کو حقیقت میں بدل رہے ہیں جس میں کہاگیاتھا کہ انکم ٹیکس سیٹلمنٹ کمیشن(ائی ٹی ایس سی)نے سہارا گروپ کو استغاثہ اور جرمانے سے راحت دیدی ہے جو نومبر2014میں دھاؤں کے دوران مبینہ’’ڈائری‘‘ جس میں سیاست دانوں کو بھاری رقومات کی ادائی کی تفصیلات درج تھی کی برآمدگی کے بعد عائد کے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ائی ٹی ایس سی نے نمایاں طو ر پر سہارا گروپ کے دعوؤں سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ دھاؤں کے دوران حاصل دستاویزات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس بات کادعوی کیاجارہا ہے کہ ائی ٹی ای سی نے کمپنی کی درخواست کو پہلے مسترد کردیاتھاپھر ستمبر 5‘2016کو دوبارہ اسے منظور کرلیاگیا۔

راہول گاندھی نے ایک روز قبل الزام عائد کیاکہ مودی نے گجرات چیف منسٹرکی حیثیت سے سہارا اور برلا گروپ سے پیسے لئے تھے اور مطالبہ کیا کہ اس میں آزادنہ تحقیقات کرائی جائے ‘ الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے بی جے پی نے اسے مسترد کیا اور کہاکہ اگستا ویسٹ لینڈ معاملے سے دھیان بھٹکانے کے لئے یہ سازش کی جارہی ہے جس میں کانگریس قائدین اور ’’ فیملی‘‘ کے نام شامل ہیں۔
PTI