حیدرآباد /9 اگست ( سیاست نیوز ) حالت نیند میں سگریٹ نوشی ایک شخص کیلئے مہنگی ثابت ہوئی ۔ سگریٹ سے بستر کو لگی آگ سے جھلس کر ایک ضعیف شخص فوت ہوگیا ۔ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 65 سالہ سبرامنیم جو ترملگیری علاقہ کا ساکن تھا 8 اگست کو یہ ضعیف شخص اس کے مکان میں جھلس گیا ۔ حالت نیند میں اس نے سگریٹ نوشی کیا اور پولیس سمجھتی ہے کہ یہ شخص سگریٹ نوشی کرتے کرتے سوگیا اور سگریٹ کہ سبب آگ پیدا ہوئی اور آگ نے اس شخص کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ پولیس تکارام گیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔