سکیوریٹی خامیوں کا اعادہ نہیں ہوگا صدر نشین پی سی بی

کراچی 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) صدر نشین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی وی ) نے کہا کہ مارچ 2009 میں سری لنکا ٹیم کے دورہ کے موقع پر جو سکیوریٹی کوتاہی ہوئی تھی اس کا اعادہ نہیں کیا جائے گا ۔ لاہور میں سری لنکا ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کینیاء کے خلاف ایک روزہ سیریز کے موقع پر اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ سکیوریٹی کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہ ہونے پائے ۔ سری لنکا ٹیم پر حملے کے واقعہ کے بعد کینیاء پہلی ٹیم ہے جو پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ شہریار خان نے کہا کہ ہم اس دورہ کی اہمیت کو جانتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ کینیاء کے بعد دیگر ٹیموں کو بھی یہاں آنے کا موقع ملے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ 2009 کا واقعہ پھر نہ ہو ۔ کینیاء کی ٹیم کو 24 گھنٹے سکیوریٹی فراہم رہے گی۔