حیدرآباد ۔ /25 فبروری (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس کے بموجب سی آئی ایس ایف کا ایک سابق جوان نے اتفاقی طور پر فینائل پی لیا تھا جس کے سبب وہ فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 سالہ سی دانیا جو گزشتہ چند سال سے خانگی سکیورٹی گارڈ کی ملازمت کررہا تھا اپنے مکان میں پانی سمجھ کر فینائل پی لیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔