سکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے پی سی بی عہدہ دار بنگلہ دیش روانہ

اسلام آباد، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے جی ایم سکیورٹی کرنل (ریٹائرڈ) اعظم سکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے بنگلہ دیش روانہ ہو گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپریل کے دوسرے ہفتے میں بنگلہ دیش جانا ہے جہاںدو ٹسٹ ، تین ایک روزہ میچز اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پی سی بی نے سیریز کو حتمی شکل دینے کیلئے سکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اور آج جنرل منیجر سکیورٹی کرنل اعظم بنگلہ دیش روانہ ہو گئے جہاں وہ پولیس حکام سے ٹیم کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی پر بات چیت کریں گے جبکہ مقابلوں کے مقامات اور ہوٹلز کا جائزہ بھی لیں گے۔