حیدرآباد ۔ /21 اگست (سیاست نیوز) بہادر پورہ پولیس نے سکھ طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ محمد سلمان قریشی اور اس کے ساتھی 22 سالہ محمد اویس ساکن بہادر پورہ کو جوگیندر سنگھ نامی شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ /18 اگست کی رات کو یہ واقعہ پیش آیا تھا اور پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔ پولیس نے گرفتار نوجوانوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 (اقدام قتل) اور 153A (دونوں فرقوں کے درمیان منافرت پیدا کرنا کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔ معمولی واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی ۔