ضلع نلگنڈہ کے ٹی آر ایس کارکنوں کا جشن اور چیف منسٹر سے اظہار تشکر
نلگنڈہ ۔ 25؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ مسٹر جی سکھیندر ریڈی کو ریاستی صدر کسان مشاورتی کمیٹی نامزد کرتے ہوئے آج چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراؤ نے کسان کمیٹیوں کے صدر کو کمیٹی کے رہنمایانہ اصولوں سے واقف کروانے کے لئے منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا ۔ واضح رہے کہ مسٹر جی سکھیندر ریڈی ضلع کے سینئر سیاسی قائدین جو سال گذشتہ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اس خبر کی الکٹرانک میڈیا اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ پھیل جانے پر ضلع میں ٹی آر ایس حلقوں اور رکن پارلیمنٹ کے حامیوں نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اہم چوراستوں پر آتشبازی اور شیرنی تقسیم کرتے ہوئے جشن منایا اور چیف منسٹر سے تشکر کا اظہار کیا ۔ قبل ازیں مسٹر گتہ سکھیندر ریڈی 1984-85 میں مارکٹ کمیٹی چٹیال کے صدرنشین اور 1992 میں سنگل ونڈو چیرمین کے بعد 1992 تا 1999 صدرنشین نلگنڈہ و سنگاریڈی مادر ڈائری 1998 میں ہی نیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریٹیو رکن کی حیثیت سے منتخب ہوئے اور 2009 ء میں وہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ اور 2014 ء میں رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے منتخب ہو کر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ مسٹر جی سکھیندر ریڈی کا شمار ضلع کے سینئر سیاسی قائدین میں کیا جاتا ہے ۔ ان خدمات کے پیش نظر اور کسانوں کی کمیٹی میں رکن بھی مقرر ہوئے اور اس وقت سے ہی یہ پیش قیاسی کی جا رہی تھی کہ مسٹر جی سکھیندرریڈی کو کسان مشاورتی کمیٹی کے صدرنشین کی حیثیت سے نامزد کیا جائیگا ۔ مسٹر ریڈی 13 ویں 15 ویں اور 16 ویں لوک سبھا کے رکن ہیں ۔ ضلع ٹی آر ایس قائدین نے رکن پارلیمنٹ کو کسان مشاورتی کمیٹی کے صدرنشین مقرر کرنے پر چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراؤ سے اظہار تشکر کیا ۔