دیماپور، 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملند کمار کے پہلی اننگز کے تاریخی 224 رن اور ایشور چودھری کے دوسری اننگز میں 70 رن پر پانچ وکٹ کی شاندار کارکردگی کی بدولت سکم نے ناگالینڈ کو رنجی ٹرافی پلیٹ مقابلے کے تیسرے ہی دن بدھ کو 9 وکٹ سے شکست دی۔سکم نے اپنی مسلسل دوسری جیت درج کی اور وہ 13 پوائنٹس کے ساتھ پلیٹ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچ گیا۔ سکم نے ناگالینڈ کو دوسری اننگز میں 273 رن پر سمیٹ دیا۔ ناگالینڈ کے وکٹ کیپر کے بی پون نے 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔سکم نے دوسری اننگز میں 25.4 اووروں میں ایک وکٹ پر 81 رن بنا کر جیت حاصل کر لی۔
کپتان نیلیش لامي چھیني نے ناٹ آؤٹ 33، فیضان خان نے 27 اور آشیش تھاپا نے ناٹ آؤٹ 20 رن بنائے ،سکم کی پہلی اننگز میں ملند کمار نے 215 گیندوں پر 224 رنز میں 31 چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ملند کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔