سکندرآباد میں ماں کا بیٹیوں کیساتھ اقدام خودکشی

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ کارخانہ میں ایک خاتون نے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ اقدام خودکشی کیا۔ تاہم تینوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی جو ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ کویتا نامی خاتون نے شوہر دنیش کی مبینہ لاپرواہی اور بے رُخی سے تنگ آکر یہ انتہائی اقدام کیا اور اپنی دونوں بیٹیوں 20 سالہ وشنوی اور 18 سالہ بھوانی جو ڈگری اور انٹر کی طالبات بتائی گئی ہیں آج خودسوزی کرلی۔ دنیش کی پاٹ مارکٹ سکندرآباد میں زیورات کی دوکان ہے۔ پولیس کارخانہ نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور بتایا کہ وہ مصروف تحقیقات ہے۔