حیدرآباد ۔ /3 مئی ( سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نامعلوم افراد نے بم نصب کرنے کی جھوٹی اطلاع دی ۔ آج دوپہر نامعلوم افراد نے بذریعہ فون یہ اطلاع دی کہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر بم نصب کیا گیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ۔ اس اطلاع کے بعد ریلوے پولیس چوکس ہوگئی اور بم اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ۔ ریلوے اسٹیشن کی تفصیلی تلاشی لی گئی لیکن کوئی بم برآمد نہ ہوسکا اور بعد ازاں ریلوے پولیس نے اس اطلاع کو جھوٹا قرار دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شرپسندی کی غرض سے بعض افراد نے جھوٹی اطلاع دی تھی ۔