سکندرآباد میں Hotch Potch کولڈ اسٹون آئسکریم پارلر کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : آئسکریم جوہر موسم میں بچے نوجوانوں اور عمر رسیدہ لوگوں کی پسند ہے ۔ سکندرآباد پیراڈائز کامپلکس میں Havmor آئسکریم کے نئے برانڈ ہاٹ پوچ کولڈ اسٹون کا شاندار افتتاح عمل میں آیا ۔ یہ سکندرآباد میں ان کا پہلا آئسکریم پارلر ہیں ۔ جہاں پر آئسکریم کے شوقین کے لیے مختلف ذائقوں میں ہمہ اقسام کے آئسکریم دستیاب ہیں ۔ آپ پورے افراد خاندان کے ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے ہاٹ پوچ کی آئسکریم سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔ 300 اسکوائر فٹ پر مشتمل اس آئسکریم پارلر میں جہاں پر بوقت 20 تا 25 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ ہاٹ پوچ کولڈ اسٹون آئسکریم بہت جلد دوسرے آوٹ لیٹ کا شمس آباد میں آغاز ہوگا ۔ آپ کسی بھی تقریب یا شادی کے لیے بھی آرڈر دے سکتے ہیں ۔ فون نمبر 9703456000 پر ربط کریں ۔۔