حیدرآباد ۔ 25۔ مئی (سیاست نیوز) سکندرآباد علاقہ میں سڑک کی توسیع کے سلسلہ میں جاری انہدام کارروائی میں ملوث جی ایچ ایم سی عملہ پر ٹریفک پولیس نے مبینہ طور پر حملہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سکندرآباد گارڈن ریسٹورنٹ کی انہدام کارروائی کے دوران وہاں کا ٹریفک عملہ اچانک جی ایچ ایم سی عملہ پر حملہ کرتے ہوئے علاقہ میں سنسنی پیدا کردی۔ جی ایچ ایم سی سے وابستہ عملہ نے ٹرافک پولیس کے اس رویہ کے خلاف احتجاج کیا۔