کانگریس کے سرکردہ قائدین کی شرکت، عوامی مسائل کی حکمت عملی کو قطعیت
حیدرآباد ۔ 22 نومبر (پریس نوٹ) مسٹر میر ہادی علی وائس چیرمین کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت نے بتایا کہ آج تلنگانہ کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کے زیراہتمام ’’اقلیتی کنونشن‘‘ بمقام ایمپرئیل گارڈن سکندرآباد 12.30 بجے دن منعقد ہوگا جس کے مہمانان خصوصی مسٹر ڈگ وجئے سنگھ کانگریس جنرل سکریٹری انچارج تلنگانہ کانگریس، مسٹر آر سی کشٹا (سابق ایم پی)، مسٹر غلام نبی آزاد جنرل سکریٹری اے آئی سی سی، مسٹر سلمان خورشید سابق مرکزی وزیر، مسٹر خورشید احمد سعید صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت، مسٹر پنالہ لکشمیا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی، مسٹر ایم اے خاں (ایم پی)، مسٹر ہنمنت راؤ (ایم پی)، مسٹر کے جانا ریڈی لیڈر آف اپوزیشن اسمبلی، مسٹر ڈی سرینواس لیڈر آف کونسل، مسٹر اتم کمار ریڈی ایم ایل اے، مسٹر محمد سراج الدین صدر کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کے علاوہ تلنگانہ کانگریس کمیٹی ضلع صدور، ارکان اسمبلی، ارکان کونسل، کانگریس اقلیتی قائدین، ضلع مبصرین اقلیتی کنونشن میں اقلیتوں کے بجٹ سب پلان 12 فیصد تحفظات پر عمل آوری کیلئے زور، اقلیتی طلباء و طالبات کیلئے فیس ری ایمبرسمنٹ کے اقلیتوں کے قرضہ جات کے حصول میں دشواریاں، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی کی حکمت عملی جیسے مسائل پر تقاریر ہوں گے۔