حیدرآباد /27 اپریل ( سیاست نیوز ) توجہ ہٹاکر ریلوے پیسنجر کو لوٹنے والے ایک آٹو ڈرائیور کو گوپالا پورم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ محمد متین متوطن ضلع کھمم سابق میں 9 سے زائد سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے اور وہ چند ماہ قبل کھمم جیل سے رہا ہوکر اس نے آٹو چلاکر زندگی گذارنے کا ارادہ کیا تھا لیکن مناسب آمدنی اور ملازمت حاصل نہ ہونے پر اس نے کھمم ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص کا موبائیل فون اور ایک بیگ جس میں چار تولے طلائی زیورات تھے چھین کر فرار ہوگیا اور وہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہونچا تھا کہ پولیس نے اسے ریلوے ٹکٹ ریزرویشن کاونٹر پر گرفتار کرلیا ۔