حیدرآباد۔19 دسمبر(یواین آئی) سکندرآباد کی ترملگری پولیس نے کل شب شاستری نگر اور دیگر علاقوں میں گھر گھر تلاشی مہم چلائی۔ اے سی پی بیگم پیٹ نے کہا کہ 90 پولیس عہدہ داروں نے اس مہم میں حصہ لیا۔ مہم کے دوران 185 مکانات کی تلاشی لی گئی۔ اس مہم کے دوران ٹکنیکل پولیس نے عوام کو ‘‘ہاک آئی اینڈ لاسٹ رپورٹ اپلی کیشنس’’ سے واقف کروایا اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے سیل فون میں اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں۔ مہم کے دوران پولیس کی پارٹیوں نے مکانات میں رہنے والوں کی تفصیلات حاصل کیں۔ مشتبہ افراد کے سیل فون نمبرات کی تصدیق ٹی ایس کاپ اپلی کیشن کے ذریعہ کی گئی۔ پولیس نے نامناسب دستاویزات پر 28 گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔