سکندرآباد تا محبوب نگر ڈبل ریلوے لائین کا مطالبہ

محبوب نگر ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈی آر ایم ساوتھ سنٹرل ریلوے راکیش آرون کے دورہ محبوب نگر کے موقع پر یوسف بن ناصر ریاستی کنوینر کانگریس شعبہ اقلیت نے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی ۔ اس میں بتایا کہ سکندرآباد تا محبوب نگر پر ٹرینوں کی آمد و رفت زیادہ ہوجانے سے اور ڈبل لائن نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ وقفہ وقفہ سے ایکسپریس ٹرینوں کی آمد کی وجہ سے پاسنجر ٹرینوں کو گھنٹوں روک دیا جاتا ہے جس سے مسافرین اپنے مقامات کو مطلوبہ وقت تک نہیں پہونچ پارہے ہیں ۔ اس نمائندگی پر ڈی آر ایم نے ضروری اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔