حیدرآباد ۔ یکم / اپریل (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 28 سالہ سدھاکر جو انجنیئرنگ کا طالب علم بتایا گیا ، کرنول کا متوطن تھا اور یہاں شہر کے نواحی علاقہ میں واقع ملا ریڈی کالج میں زیرتعلیم تھا ۔ کل کاچی گوڑہ اور ملک پیٹ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 38 سالہ شیام کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو ملکاجگیری اور بلارم کے درمیان ریلوے عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیںاور مصروف تحقیقات ہے ۔