سکم میں نئے چیف منسٹرکی حلف برداری

گینگٹوک 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سکم کرانتی کاری مورچہ کے صدر پریم سنگھ تمانگ المعروف پی ایس گولے کو آج سکم کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔ گورنر گنگا پرساد نے یہاں پالجور اسٹیڈیم میں نئے چیف منسٹر کو حلف دلایا۔ گولے فی الحال رکن ریاستی اسمبلی نہیں ہیں کیوں کہ اُنھوں نے چناؤ نہیں لڑے تھے۔ 51 سالہ پارٹی سربراہ نے نیپالی زبان میں حلف لیا۔ سکم کرانتی کاری مورچہ نے زائداز 24 سال بعد پون کمار چاملنگ حکومت کو ہٹایا ہے۔