طلبہ کو تہنیت کی پیشکشی ، ڈائرکٹر محمد عرفان اللہ کا اظہار تشکر
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : سکسیس دی اسکول ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام ان طلبہ کی گلپوشی کی گئی جو اللہ کے فضل و کرم اور حضور ﷺ کے صدقہ سے ہمارے اسکول سکسیس دی اسکول سے 2016 کے دسویں جماعت میں 9.5GPA حاصل کیے ہیں ۔ جو ہمارے اسکول اور والدین کے لیے باعث فخر ہے ۔ اس نتیجہ کے ذمہ دار اسکول کا اچھا ماحول اور ڈائرکٹر محمد عرفان اللہ جو کمزور سے کمزور طالب علم پر خاص طور پر فرداً فرداً توجہ دینے اساتذہ کو ہدایت کا نتیجہ ہے ۔ اس کا نتیجہ تمام والدین کے نظر ہے ۔ اسکول ہذا کی طرف سے مختلف مضامین کے اساتذہ جیسے انگلش ، حساب ، سائنس ، سماجی علم قابل مبارکباد ہیں ۔ کیوں کہ یہ اساتذہ اپنی محنت اور کاوشیوں سے طلباء میں قابلیت پیدا کی اور ان کے مضامین میں 10GPA حاصل ہوا ہے ۔ جو اسکول کے لیے فخر کی بات ہے ۔ اسکول ہذا کی طرف سے تمام طلباء جو کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کو دلی مبارکباد اور روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔۔