سڑک کی ناقص تعمیر پر عوام کی DEE پر برہمی

یلاریڈی۔/4اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بلارم پنچایت حدود میں ٹیکرلا تانڈہ پر پانچ لاکھ روپئے ضامن روزگار فنڈ سے انجام دیئے جارہے میٹل روڈ کے کام کو تانڈا کے عوام نے خاصی تعداد میں آکر رکوادیا۔ سڑک کے کام کا معائنہ کرنے آئے ڈی ای ای مسٹر شنکر نائیک سے بحث و تکرارہوئی۔ تعمیراتی کام میں ناقص پن ہونے کی عوام نے ڈی ای ای سے شکایت کی تھی اور انہوں نے تعمیراتی کام کو بہتر بناتے ہوئے تانڈا کی عوام پر برہمی کا اظہار کیا جس پر عوام نے شکایت کے بعدان ہی پر برہم ہونے پر ڈی ای ای کی کار کو روک دیااور ان کے خلاف نعرے بلند کئے اور الزام لگایا کہ ڈی ای ای گتہ دار کے ساتھ مل کر بدعنوانی کررہے ہیں۔ عوام نے کلکٹر سے شکایت کرنے کی بات کی۔ ڈی ای ای مسٹر شنکر نائیک کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے تحت تعمیراتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ کچھ بھی ہواب مواضعاتی عوام بھی بیداری کا ثبو ت دیتے نظر آرہے ہیں۔