مسجد کی تعمیر اور کنٹراکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ، ڈی ایس پی سے مسلمانان اوٹکور کی نمائندگی
اوٹکور /28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مریکل منڈل کی جامع مسجد کے تحفظ کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے نارائن پیٹ میں ڈی ایس پی سے بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے محمد منیر احمد فاروقی جنرل سکریٹری ضلع کانگریس محبوب نگر نے ایک یادداشت ذریعہ ڈی ایس پی سرینواس ریڈی نے بتایا کہ اور کہا کہ اشرار عمداً سڑک کی درستگی کا بہانہ لیکر مسلمانوں کے مقدس مقامات کو شہید کرنا ایک منظم سازش قرار دیا ۔ حالانکہ مسجد کے کمیٹی کے ذمہ داران نے مسجد کی عمارت کو روک نے کی بات بتائی تھی مگر چند شرپسند افراد نے عمداً مسجد کے حصہ کو شہید کردیا ہے ۔ انہوں نے ڈی ایس پی نارائن پیٹ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مسجد کے حصہ کو شہید کرنے والوں کو قانونی کارروائی کی جائے اور فوراً مسجد کے حصہ کو بنایا جائے ورنہ ایک احتجاج کرتے ہوئے ضلع کلکٹر محبوب نگر سے بھی بھرپور نمائندگی کی جائے گی تاکہ اشرار کی شرارت سے روکا جاسکے ۔ بعد ازاں ایس آئی اور سی آئی سے بھی منیر احمد فاروقی نے بتاے کہ اس انہدامی حصہ کو فوراً تعمیر کردیا جائے ورنہ تاخیر پر احتجاجی دھرنا بھی منظم کیا جائے گا ۔ سینئیر قائد کانگریس جناب منیر احمد فاروقی کو ڈی ایس پی نارئن پیٹ اور سی آئی نے بھرپور تیقن دیا کہ بہت جلد اس مسئلہ کو حل کردیا جائے گا ۔انہدامی کرنے والے کنٹراکٹر اور سڑک تعمیر کروانے والے عملہ کو پوچھ تاچھ کرکے انہدامی کا سبب کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔ جناب منیر احمد فاروقی نے مزید کہا کہ مذہبی منافرت اور امن کی فضاء کو مکدر کرنے والے کنٹراکٹر عملہ کو نوکری سے برخواست کیا جائے تاکہ امن کی فضاء قائم رکھنے میں مدد مل سکے ۔ متعصبانہ ذہنیت رکھنے والے افراد نے مسلمانوں کے املاک اور مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بناتے رہے ہیں ۔ جس کی جتنی بھی مذمت کرے کم ہے ۔ ایسے ذہنیت رکھنے والے افراد سے ہندوستان کے جمہوریت کو نقصان دہ ثابت ہو رہے ہیں ۔