سڑک کی تعمیر کیلئے گاندھی جی کا مجسمہ ہٹادیا گیا

یلاریڈی۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر گاندھی چوک چوراستہ سے گذررہی شاہراہ کی توسیع کے دوران تعمیر کی جارہی سی سی شاہراہ کیلئے گاندھی جی کا مجسمہ جو تقریباً 60 تا70 سالہ تاریخ رکھتا ہے ہٹانا پڑا ۔ منڈل آر ڈی او دیویندر ریڈی نے مقامی عوام و قائدین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے آر اینڈ بی عہدیداروں نے مجسمہ کو نکال دیا۔ شاہراہ کے درمیان آنے سے مجسمہ کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شاہراہ کے مکمل ہوتے ہی جدید مجسمہ پیچھے ہٹاکر نصب کرنے کی آر لای او نے بات کہی۔ ترقی کیلئے آخر کار مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو بھی اپنی جگہ سے ہٹانا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر گنگادھر، نائب صدر سرینواس، سریدھر، لکشمن، اے ای سریکانت، ودیا ساگر اور دوسرے موجود تھے۔

 

کوہیر مستقر میں برقی شاک سے
مکان خاکستر
کوہیر۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر میں واقع محلہ توپ جی واڑہ قدیم بس اسٹانڈ کے قریب برقی شاک سے ایک رکشا راں شخص محمد عبدالغفار کا مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالغفار کے مکان میں گزشتہ چند دنوں سے برقی کے تاروں میں چنگاریاں نکل رہی تھیں اس کی اطلاع متعلقہ اسسٹنٹ انجینئر برقی کو دی گئی تھی لیکن ان کی مسلسل لاپرواہی سے آج دن کے اوقات میں اچانک آگ بھڑک گئی اور مکان کے چھت سمیت جو کہ لکڑی کا بنا ہوا تھا جل گیا اس کے علاوہ گھر میں موجود کپڑے، لکڑی کا پلنگ، فیان، الکٹرانک اشیاء جل کر تباہ ہوگئیں، محکمہ ریونیو کے عہدیداروں کے مطابق جملہ اشیاء کا تخمینہ تقریباً 60 ہزار سے زائد ہے۔ برقی عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ سے کوہیر عوام میں شدید برہمی دیکھی گئی ایک غریب کو بے گھر کردیا گیا۔