سڑک کی تعمیر کیلئے سروے

پٹلم ۔ 28 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدل چیرو سے پٹلم سڑک انتہائی خستہ حالت میں پائی گئی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی سیاسی قائدین آر اینڈ بی عہدیداروں سے بھرپور نمائندگی کی تھی ۔ جس کا سروے عمل میں لایا گیا ۔ واضح رہیں کہ مدل چیرو سے پٹلم کا فاصلہ صرف 15 کیلو میٹر ہے آر ٹی سی بس کو موجودہ صورتحال پر ایک گھنٹہ فاصلہ طے کرنے کو صرف ہورہا ہے ۔ سڑک کی تعمیر کے بعد اسی فاصلہ کو صرف آدھا گھنٹہ درکار ہوگا ۔ سڑک کے سروے کے موقع پر ڈپٹی ای مسٹر ستیہ نارائنا ، منڈل پرجاپریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی ، زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاب ریڈی ، منڈل پرجا پریشد نائب صدر مسٹر نرساگوڑ ، سابق نائب سرپنچ مسٹر سرینواس ریڈی ، ٹی آر ایس منڈل پارٹی صدر مسٹر سرینواس ریڈی ، آر اینڈ بی اے ای مسٹر سری کانت موجود تھے ۔