سڑک پر ہنگامہ آرائی 8 نوجوان گرفتار

حیدرآباد 20؍ اپریل (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے 8 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جو تیز رفتار سے موٹر سیکل چلاتے ہوئے سڑک پر شور مچا رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جوبلی ہلز پولیس کی خصوصی ٹیم نے جی ونیت ‘ ایس پرشانت ‘ بی چندرا ومشی‘ سریکانت ریڈی ‘ شیخ حسین علی ‘ محمد عمادالدین ‘ سائی کرشنا ساکن جوبلی ہلز جو مختلف کارپوریٹ کالجس کے طلبہ ہیں کل رات دیر گئے اپنی موٹر سیکلوں کو تیز رفتار چلاتے ہوئے سڑک پر شور مچاتے رہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مذکورہ نوجوانوں کو چیک پوسٹ کے قریب اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ مادھاپور ہائی ٹیک سٹی کی سمت جا رہے تھے ۔ نوجوانوں کو اپنی تحویل میں لیکر تفتیش کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بائیک ریسنگ کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کے اختتام پر کئی نوجوان اکثر جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز کی گشادہ سڑکوں پر بائیک ریسنگ کرتے ہیں ۔ پولیس نے گرفتار نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے موٹر سیکلوں ضبط کرلیا ۔