حیدرآباد ۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) چارمینا کے علاقہ پیٹلہ برج میں ایک نامعلوم شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ سی اے آر ہیڈکوارٹرس کے قریب 28 تا 30 سالہ درمیانی عمر والا شخص ہیڈکوارٹر کے قریب سڑک پر گرنے کے سبب فوت ہوگیا۔ سب انسپکٹر چارمینار پولیس پرشانت نے بتایا کہ سر پر زخم آنے کی وجہ سے اس اجنبی کی موت ہوگئی۔ تاہم پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔