شمس آباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع شاہ پور میں کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب کے شوبھا 45 سالہ ساکن جوکل ، کل رات شمس آباد سے شاہ پور بس کے ذریعہ پہنچی اور سڑک عبور کررہی تھی کہ ایک تیز رفتار بائیک نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں شوبھا شدید زخمی ہوگئی ۔ خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا ۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔
الوال میں طالبہ کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : الوال کے علاقہ میں ایک طالبہ نے خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ مالا ویکا جو الوال علاقہ کے ساکن ادی کی بیٹی تھی ۔ طالبہ بتائی گئی تھی ہے ۔ اس لڑکی نے کل رات خود کشی کرلی ۔ جو اپنی صحت اور درد شکم کے تعلق سے کافی پریشان تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔