سڑک عبور کرنے کے دوران کمسن لڑکی فوت

حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز)ونستھلی پورم کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران ایک کمسن لڑکی فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گیارہ سالہ تروینی جو لکشمی نگرعلاقہ کے ساکن سوملا کی بیٹی تھی ۔ چوتھی جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ تروینی حیات نگر انجا پور کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔