سڑک عبور کرنے کے دوران لاری حادثہ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد۔/5نومبر، ( سیاست نیوز) سڑک عبور کرنے کے دوران ایک شخص لاری حادثہ کا شکار ہوگیا۔ پولیس بہادر پورہ کے بموجب 29 سالہ شیخ سعید ساکن دودھ باؤلی آج صبح بہادر پورہ یادو پارکنگ کے قریب اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جب وہ سڑک عبور کررہا تھا۔ سعید کو تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس بہادر پورہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور لاری ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔