حیدرآباد ۔ /9 اکٹوبر (سیاست نیوز) سڑک عبور کرنے کے دوران گھریلو ملازمہ حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ نامپلی پولیس کے بموجب 32 سالہ سشیلا ساکن چنتل بستی خیریت آباد آج لکڑی کا پل کی مصروف ترین سڑک کو عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ تیز رفتار آر ٹی سی بس نے اسے ٹکر دیدی ۔ سشیلا برسرموقعہ ہلاک ہوگئی اور پولیس نامپلی نے بس ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔