سڑک عبور کرتے ہوئے بلدی ملزم ہلاک

حیدرآباد ۔/18 مئی (سیاست نیوز) سڑک عبور کرنے کے دوران 40 سالہ جی ایچ ایم سی کاجاروپ کش ہلاک ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے بموجب پی بابو راؤ ساکن بالاپور پہاڑی شریف کل رات دیر گئے ایل بی نگر کی مصروف سڑک کو عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ تیز گرفتار لارنے سے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں بابو راؤ شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ کو منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس نے لاری ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔