میدک /26 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک ٹاون کے اعظم پورہ کے کار ڈرایئور مسٹر محمد اکبر 55 سالہ کی ضلع میدک کے ہتنورا منڈل کے حدود میں پیش آئے ایک حادثہ میں برسر موقع ہلاکت پیش آئی ۔ تفصیلات کے مطابق مسٹر اکبر آج صبح جارہے تھے کہ ہتنورا کے قریب کلورٹ سے ٹکرا گئے ۔ جس کے باعث اگلا گلاس پھٹ جانے کے باعث باہر کی جانب گر پڑے اور برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ کار میں موجود دیگر افراد معمولی زخمی ہوگئے اور کرشماتی طور پر محفوظ رہے ۔ پولیس ہتنورا نے مقدمہ درج کرکے نعش کو سنگاریڈی کے ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو میدک لایا جاکر تدفین عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ڈرائیور مسٹر اکبر امام و خطیب مسجد ابوبکر و استاذ مدرسہ عربیہ منہاج العلوم حافظ محمد اقبال کے خسر ہوتے تھے ۔