سڑک حادثے ، 2 ہلاک

حیدرآباد ۔ /31 مئی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے حدود رائے درگم اور ڈنڈیگل میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 28 سالہ جگدیش بابو جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا سرور نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ جگدیش اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سیکل پر دفتر جارہا تھا ۔ یہ دونوں میاں بیوی پیشہ سے سافٹ ویر ملازم بتائے گئے ہیں ۔ کل رات رائے درگم حدود میں ان کی موٹر سیکل روڈ ڈیوآئیڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں جگدیش بابو فوت ہوگیا اور اس کی بیوی شدید زخمی حالت میں زیرعلاج بتائی گئی ہے ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 45 سالہ سرایا جو باچوپلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ٹمبر ڈپو میں کام کرتا تھا ۔ /29 مئی کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر سدایا شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔